Afzal Ahmed Syed (افضال احمد سيد)
اگر آپ مریم کانسکی وچ ہوتے
língua: urdu
Traduções :
alemão (Wenn Sie Miriam Kenskivic wären)
اگر آپ مریم کانسکی وچ ہوتے
اگر آپ
مریم کانسکی وچ ہوتے
اور ویاوارا کے مشقت کیمپ میں
آپ کی عمر
صرف سولہ سال ہوتی
اور ایک شام
آپ بدمزہ پانی جیسے دلیے کا پیالہ
غصے سے
پٹک دیتے
یا
ماتیس کے کوئی شاگرد
اور کہیں سے پکڑکر
ڈرانسی لائے جاتے
اور وہاں کی دیواروں پر
سترہ قیدیوں کی شبیہیں
بنانے میں کامیاب ہوجاتے
یا
وارسا کی ایک رقاصہ
اور تلاشی کے وقت
آپ کو برہنہ ہونے کو کہا جاتا
اور آپ اپنی جوتی
حکم دینے والے کے منھ پر اچھا ل دیتے
کیا آپ
تاریخ کی کتابوں میں
اپنے نام کے آگے
تین سطروں سے مطمئن ہوجاتے؟