Afzal Ahmed Syed (افضال احمد سيد)
ہمارا قومی درخت
Sprache: urdu
Übersetzungen:
deutsch (Unser Nationalbaum)
ہمارا قومی درخت
سفید یاسمین کے بجائے
ہم کیکر کو اپنی شناخت قرار دیتے ہیں
جو امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس پر نہیں اُگتا
کسی بھی ٹروپیکل گارڈن میں نہیں لگایا جاتا
اکے بانا خواتین نے اسے کبھی نہیں چھوا
نباتات کے ماہر اسے درخت نہیں مانتے
کیونکہ اس پر کسی کو پھانسی نہیں دی جاسکتی
کیکر ایک جھاڑی ہے
جس سے ہمارے شہر ، ریگستان
اور شاعری بھری ہے
کانٹوں سے بھرا ہواکیکر
ہمیں پسند ہے
جس نے ہماری مٹی کو بحیرۂ عرب میں جانے سے روکا